پشاور (اے پی پی)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نذیر خان ڈی ایس پی سٹی عدنان اعظم خان کے ہمراہ ڈیوٹی کے دوران گاڑی کی ٹکر سے زخمی ہونے والے نسٹیبل کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ پر گئے اور جاری علاج معالجے کے بارے میں آگاہی حاصل کی۔ڈی پی او نذیر خان نے زخمی کانسٹیبل محمد سلیمان کو خراج تحسین پیش کی اور کہا کہ محمد سلیمان بہادر پولیس آفیسر ہیں ہمیشہ الرٹ و چوکس رہتے ہیں۔زخمی کانسٹیبل کی جلد صحت یابی کےلئے خصوصی دعائیں اور چارسدہ پولیس کی جانب سے ہر قسم کےتعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔