• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قاہرہ میں یمنی فوج کے میجر جنرل کو گھر میں قتل کردیا گیا

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں یمن فوج کے سینئر اہلکار مردہ پائے گئے ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق یمنی فوج کے میجر جنرل حسن بن جلال العبیدی اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں ملے۔ وہ یمنی وزارتِ دفاع میں ملٹری مینوفیکچرنگ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر تھے۔

مصر میں یمنی سفارتخانے نے فوجی افسر میجر جنرل حسن کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

یمنی سفارتخانہ مصر کے مطابق یمنی فوج کے میجر جنرل حسن بن جلال کو ان کے اپارٹمنٹ میں قتل کیا گیا، یمنی حکام تحقیقات میں مصری سیکیورٹی ایجنسیوں سے تعاون کر رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید