ملتان (سٹاف رپورٹر) تحریک لبیک کے این اے 149سےٹکٹ ہولڈرچوہدری زاہد حمید گجر نے کہا ہے کہ 22 فروری ملتان کیلئے تاریخ ساز دن ہوگا ،قائد تحریک لبیک حافظ سعد حسین رضوی کی ملتان آمد پر مثالی استقبال کیا جائے گا ، عزم استقلال ریلی میں عوام کا ہجوم ثابت کرے گا کہ تحریک لبیک پاکستان کو دبانا مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہے ، ظلم و دھاندلی سے ہمارے حوصلے کسی صورت پست نہیں کئے جاسکتے ہم اپنا حق واپس لینے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔