پشاور(نیوزرپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے خلاف درج ایک ہی نوعیت کے چار مقدمات کی منسوخی کے لئے دائر رٹ درخواست جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے چترال, لوئر کوہستان میں درج مقدمات منسوخ کرنے کا حکم دےدیا جبکہ ٹانک میں درج مقدمہ بحال رکھا۔کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کی۔ درخواست گزار کی جانب سے علی زمان ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد کامران بنگش کیخلاف ڈی آئی خان، بنوں، چترال اور کوہستان میں مقدمات درج کئے گئے۔