پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے علاقے کوہاٹ روڈ پرتین مسلح افراد نے دن دیہاڑے نجی فوڈ کمپنی کے کیشیئر سے 30لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے جبکہ جی ٹی روڈ پر بھی راہزنی کی واردات کے دوران 2لاکھ سے زائد چھین لیے گئے۔ تھانہ بھانہ ماڑی کو محمد عادل ولد عبداللہ خان نے رپورٹ کی کہ وہ محلہ فتح خان خیل لنڈی ارباب کا رہائشی ہے اور رنگ روڈ پر قائم نجی فوڈ کمپنی کا ڈسٹری بیوٹر ہے۔ گزشتہ روز اس نے کیشیئرمحمد پرویز ولد محمد زمان ساکن بھانہ ماڑی کو 30لاکھ روپے دیئے کہ وہ اسے نجی بینک میں جمع کرائے جبکہ اسکے ساتھ سوزوکی پک اپ ڈرائیور نذیر احمد بھی تھا۔