• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ فوڈ پروگرام نے شمالی غزہ میں خوراک کی ترسیل روک دی

کراچی(نیوز ڈیسک)ورلڈ فوڈ پروگرام نے گزشتہ روز کہا کہ وہ شمالی غزہ میں خوراک کی امداد کی ترسیل اس وقت تک روک رہا ہے جب تک کہ محصور فلسطینی علاقے میں حالات محفوظ طریقے سےامداد تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دیتے۔ روم میں قائم اقوام متحدہ کی خوراک کی ایجنسی ڈبلیو ایف پی نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی کے شمال میں ترسیل روکنے کا فیصلہ آسان نہیں ہے، جیسا کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ اس کا مطلب وہاں کی صورت حال مزید بگڑ جائے گی اور بھوک کی وجہ سےزیادہ سے زیادہ اموات کا خطرہ ہے۔اقوام متحدہ کے تین اداروں، ڈبلیو ایف پی، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور بچوں کی ایجنسی یونیسیف نے پیر کو کہا کہ خوراک اور صاف پانی کی ناقابل یقین حد تک کمی ہے اور بیماریاں پھیل رہی ہیں، اسرائیل حماس جنگ کے نتیجے میں غزہ میں چار ماہ سے زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد غذائی قلت میں شدیداضافہ ہواہے۔

دنیا بھر سے سے مزید