اسلام آباد(جنگ نیوز)وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کیلئے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق چیئر مین سینیٹ پیپلزپارٹی اور ڈپٹی چیئر مین ن لیگ کا ہوگا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی ن لیگ اور ڈپٹی اسپیکر پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ذرائع نے بتایاکہ بلوچستان کا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہوگاجبکہ صوبے میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی مل کرحکومت بنائیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے گورنرزمسلم لیگ (ن) نامزدکریگی جبکہ گورنر پنجاب پیپلز پارٹی کا ہوگا۔ ذرائع نے بتایاکہ پیپلز پارٹی پنجاب کی صوبائی کابینہ میں بھی شامل نہیں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی وفاقی کابینہ میں شامل نہیں ہوگی ‘ پیپلز پارٹی وفاق میں پہلے اورنہ ہی دوسرے مرحلے میں وزارتیں لے گی‘پیپلزپارٹی پنجاب کی صوبائی کابینہ میں بھی شامل نہیں ہوگی ۔