• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ سے دھاندلی کی تحقیقات کرائی جائے‘ جی ڈی اے

مورو/پڈعیدن (نامہ نگاران/ایجنسیاں) گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس نےسپریم کورٹ کے ذریعے مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے 23فروری کو کراچی میں جلسے‘اجلاس کے روزسندھ اسمبلی کے گھیراؤاور26فروری کو بدین میں دھرنے کا اعلان کردیااورکہا ہےکہ دھرتی کے غداروں کے خلاف جہاد کریں گے‘بلاول بھٹو چوروں کا سردار ہے‘وزیر اعلیٰ سندھ دلال نہیں بننا چاہئے ‘ ہم کسی کو وائسرائے بنا کر حکمرانی نہیں کرنے دیں گے‘پیرپگارا کے حوالے سے جی ڈی اے چھوڑنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں‘ چوری شدہ مینڈیٹ واپس دلوانے تک وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ ان خیالات کا اظہارصفدرعباسی ‘پیرصدرالدین شاہ ‘ ایاز پلیجو‘لیاقت جتوئی ‘علامہ راشدسومرو‘مرتضی جتوئی ودیگرنے مورومیں قومی شاہراہ پر دھرنے اور جلسے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سید صدر الدین شاہ نے کہاکہ اب اس کی لیول آگئی ہے‘ سندھ کے فیصلے کرنے کی تیاری کررہاہے ‘چیف منسٹر سندہ دلال نہیں بننا چاہیے‘ کراچی میں میٹنگ ہے جس میں اہم فیصلے ہونگے‘ سابق وزیراعلی سندھ لیاقت علی جتوئی نے کہاکہ ٹھٹھہ میں یوم تشکر نہیں دھاندلی کا دن منایا گیا‘ایسے دھاندلی زدہ الیکشن سے بہتر تھا کہ انتخابات نہ کرواتے ‘ہم بوگس انتخابات کو کسی صورت نہیں مانتے‘اس موقع پر مرتضی جتوئی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت بے ضمیروں کی ہے۔
اہم خبریں سے مزید