پشاور(نیوزرپورٹر)ڈسٹرکٹ سیشن جج کوہاٹ الطاف الرحمان نے منشیات بھری گاڑی سے گرفتارڈرائیورکو عدم ثبوت کی بناء پربری کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے زہرہ درانی اورقذافی درانی ایڈوکیٹس نے مقدمے کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ ایم آرایس کوہاٹ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران عارف حسین ساکن پاڑہ چنارکوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے 75کلوگرام چرس برآمد کی تھی ۔