ملتان،میاں چنوں(سٹاف رپورٹر،نامہ نگار)ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے ملتان کاشف فاروق بٹ نے کہا ہے کہ ڈی ایس سپیشل کے ذریعے انسپکشن کامقصدریلوے کے سفرکومحفوظ بنانے کے لئے نقائص کی نشاندہی،آپریشنل شعبہ جات سےوابستہ افسران وسٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لینااوراس میں نکھارپیداکرناہے، یہ بات انہوں نے خانیوال سے یوسف والا تک ڈی ایس سپیشل کے ذریعے سیکشن کا سالانہ معائنہ کرتے ہوئے کی ،اس دوران مختلف اسٹیشنوں پر ناقص کارکردگی پر سٹاف کی سرزنش کی ۔ڈی ایس ریلوے ملتان سیکشن کے مختلف سٹیشنوں پر روشنی کے انتظامات، پنکھے، پینے کیلئے صاف پانی، بیٹھنے کیلئے بنچز، ویٹنگ ایریاز، صفائی ستھرائی سمیت مسافروں کیلئے سٹیشنوں پر دستیاب دیگر سہولتوں کا بھی جائزہ لیا ۔