• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام جعلی مینڈیٹ اورحکومت قبول نہیں کریں گے،جماعت اسلامی

لاہور (نیوزرپورٹر)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ انتخابات جمہوریت کی نفی اور عوامی مینڈیٹ چرانے کی ناکام کوشش تھی عوام جعلی مینڈیٹ اور جعلی حکومت کو ہرگز قبول نہیں کریں گے ۔ ڈاکٹر حمیرا طارق نے منصورہ آڈیٹوریم میں اجتماع ارکان سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ جب فرد کے اندر تقوی موجود ہو تو منزل کے حصول کی جستجو تیز تر ہو جاتی ہے- -ڈپٹی سیکرٹری ثمینہ سعیدنےکہا کہ جماعت اسلامی کی خواتین ذمہ داران اور کارکنان نے نامساعد حالات کے باوجود ان تھک محنت کی ہے -
لاہور سے مزید