کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیوزی لینڈ کے جارحانہ بیٹر مارٹن گپٹل نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے یو اے ای کے نوجوان کھلاڑی محمد وسیم کی جگہ سابق کیوی کرکٹر مارٹن گپٹل کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔محمد وسیم کو یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا تھی لیکن وہ دیگر لیگ کی وجہ سے پی ایس ایل سے دستبردار ہوگئے۔ادھر افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق نے پشاور زلمی میں شمولیت کی تصدیق کر دی ہے۔