اسلام آباد ( صالح ظافر) شہنشاہ جاپان ’ نوروہیتو‘ کی 64ویں سالگرہ پر جاپانی سفیر واڈامتوشیرو نے ایک ضیافت کا اہتمام کیا جس میں شرکا پاکستان میں ہونے والی سیاسی پیشرفتوں پر گپ شپ کرتے نظر آئے۔ مہمانان واضح طور پر پی ٹی آئی کی جانب سے آئی ایم ایف اور دیگر اداروں کو خط لکھے جانے کے حوالے سے بے چین تھے کہ انہیں پاکستان کے داخلی امور میں مداخلت کی دعوت دی جارہی ہے کہ وہ مالیاتی تعاون پر شرائط عائد کریں۔ کچھ لوگوں کا تو یہ خیال بھی تھا کہ یہ ایک ہی اقدام پی ٹی آئی کو ریاست مخالف ہستی قراردینے کیلیے کافی ہے۔ آئندہ حکومت اور اس کی کمزوری بھی گپ شپ کا موضوع رہی۔ چند مہمانوں نے انتخابات کا مضحکہ بھی اڑایااور کہا کہ بہتر ہوتا اگر نگران انتظامیہ کو ہی چلتے رہنا دیاجاتا۔ پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر برائے سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم بھی ضیافت میں موجود تھے۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے شیئر رحمٰن اپنی پارٹی کی کامیابی پر بڑی چہکتی نظر ارہی تھیں ۔سفارتکاروزرارخارجہ کے قلمدان کے حوالے جاننے کے خواہاں تھے۔