• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی، 13 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی، زیادتی کے بعد لٹکایا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر )کورنگی میں گھر سے 13 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی۔، لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیاگیا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سعید کے مطابق ثناء کو زیادتی کے بعد لٹکایا گیا، پولیس سرجن کے مطابق 13سالہ ثناء کی موت گلا گھٹنے کے باعث ہوئی۔ایس ایچ او نے مزید بتایا کہ اہل خانہ پولیس کو پوسٹ مارٹم کروانے سے روک رہے تھے اور احتجاج کررہے تھے کہ ہمیں لڑکی کی میت کو گاؤں لے کر جانی ہے،تفصیلات کے کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے بلال کالونی سیکٹر 8 بی میں گھر سے لڑکی کی پھندا لگی لاش ملی جس کی شناخت 13سالہ ثناء دختر انور علی کے نام سے ہوئی، اس حوالے سے ایس ایچ او فراز نے بتایا کہ واقعہ مشکوک معلوم ہوا ، گھر والوں نے پولیس کو بیان دیا کہ متوفیہ ذہنی مریضہ تھی اور اس نے پھندا لگا کر خودکشی کی ہے، پولیس کے مطابق اہلخانہ نے جس جگہ پھندے کی نشاندہی کی تھی وہ مقام بھی مشتبہ ہے، لڑکی کے گلے پر پھندے کا نشان پرانا معلوم ہوتا ہے،واقعہ مشکوک لگنے پر پولیس نے لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا تاکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد وجہ موت سامنے آسکیں ۔ ،دوسری جانب ترجمان ضلع کورنگی پولیس کے مطابق لاش کو قانونی کارروائی کے بعد پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور شبہ ہے کہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کے بعد اسے لٹکایا گیا ہو،ترجمان نے بتایا کہ کمرے کی چھت کی اونچائی اضافی ہے خود سے پھندا لگانا مشکوک ظاہر ہوتا ہے۔
اہم خبریں سے مزید