• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل رحمٰن نے اب تک شادی نہ کرنے کی وجہ بتادی


پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار فیصل رحمٰن نے اب تک شادی نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی۔

حال ہی میں اداکار نے نجی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی اور دلچسپ سوالوں کے جواب دے کر سماں باندھ دیا۔

دوران شو میزبان نے سوال کیا کہ کیا آپ کو زندگی میں کبھی دھوکا ملا ہے؟

میزبان کے سوال پر جواب دیا کہ کئی بار دھوکے ملے ہیں۔ انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آج کل کوئی ملتا ہے اور کہتا ہے کہ آپ بہت فٹ نظر آ رہے ہیں تو اس کی وجہ کیا ہے۔ تو میں اسے یہ ہی کہتا ہوں کہ دھوکے کھا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دھوکوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے۔

میزبان نے سوال کیا کسی فین کا یادگار واقعہ جس پر غصہ بھی آیا، ہنسی بھی آئی ہو اور حیرانی بھی ہوئی ہو؟

اداکار نے میزبان کے سوال پر جواب دیا کہ مجھے ابھی تک یہ مشکل لگتا ہے کہ جب بھی مداح ملتے ہیں تو ایک ہی سوال کرتے ہیں کہ شادی کیوں نہیں کی یا اسکرین سے دور کیوں ہیں۔

اس پر میزبان نے ان سے شادی سے متعلق سوال کیا کہ آخر کیوں نہیں کی؟

انہوں نے مزاحیہ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیا کنوارہ رہنے میں کوئی بُرائی ہے، میں سکون میں اچھا نہیں لگ رہا۔

انہوں نے گفتگو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اکثر شادی شدہ لوگ مجھ سے یہ سوال کرتے ہیں تو میں اس سے یہ ہی پوچھتا ہوں کہ آپ نے کیا کرلیا شادی کرکے۔

انہوں نے سنجیدہ انداز میں مزید کہا کہ ہر ایک کو اچھا لگتا ہے شادی کرنا لیکن میں زندگی میں کسی کے ساتھ کمیٹمنٹ نہیں کرسکتا تاہم محبت کئی بار ہوئی اور اب بھی ہوتی رہتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید