• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) سرہ غورگئی میں مسائل کے انبار بنیادی سہولیات کا فقدان مکین عاجز آگئے تفصیلات کے مطابق سرہ غورگئی کے مکین اس دور جدید میں بھی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں علاقے میں صفائی کی صورتحال ناگفتہ بہ ہے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں جس سے شدید تعفن پھیل رہا ہے اور امراض پھیلنے کا بھی خطرہ ہے علاقے میں نکاسی آب کا نظام بھی درہم برہم ہےدوسری جانب اسٹریٹس لائٹس بھی ناکارہ ہیں جس کی وجہ سے سر شام ہی اندھیرا چھا جاتا ہے سرہ غورگئی کی سٹرکیں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اہل علاقہ نے بتایا کہ متعلقہ حکام کی عدم توجہی کے باعث علاقہ کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے انہوں نےمطالبہ کیا ہے کہ فی الفور مذکورہ علاقے کے مسائل حل کئے جائیں۔
کوئٹہ سے مزید