کوئٹہ(پ ر)اہلسنت و جماعت کے رہنما ذوالفقار علی طارقی قادری سلسلہ قادریہ کے خلفیہ فقیر امتیازحسین سروری قادری علامہ حافظ عبدالقدوس قادری خانقاہ عالیہ قادریہ کے خلفیہ آغا عبدالغفور قادری خلیفہ میاں حضور ڈاکٹر مزمل حسین قادری ڈاکٹر میر شبیر احمد کھوسہ سیاسی و سماجی رہنما ڈاکٹر محمد ظاہر لانگو آفاق احمد قادری محمد رمضان قادری حاجی محمد شریف چشتی لانگو امداد علی قادری اور محمد حسنین کھوکھر نے آستانہ عالیہ فیضان اولیاء میں محفل گیارہویں شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے قانون میں ترمیم کرنے والوں کو کسی بھی طور برداشت نہیں کیا جائے گا ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت مسلمانوں کو اشتعال دلایا جا رہا ہے ہم ہر تکلیف برداشت کر سکتے ہیں لیکن ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان اقدس میں کوئی بات برداشت نہیں کر سکتے تحفظ ناموس رسالت تحفظ صحابہ تحفظ قران تحفظ اہل بیت تحفظ مساجد و مدارس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے مذہبی تنظیموں کے ووٹوں پر ڈاکہ ڈالنے کا مقصد قادیانیت کے لیے راہ ہموار کرنا ہے انہوں نے کہا کہ اکابرین اہل سنت نے مسلمانوں کو قادیانیوں کے گمراہ کن عقائد و فتنوں سے آگاہ کیا پاکستان کی تاریخ میں اسمبلی فلور پر عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے سب سے پہلے مسلمان کی تعریف کو آئین کا حصہ بنانے کا مطالبہ کرنے والے علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی کی پیش کردہ قرار دادکے نتیجے میں 7 ستمبر 1974ءکو ملک کی منتخب پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو اُن کے کفریہ عقائد کی بناءپر غیر مسلم اقلیت قراردیا تھا۔