اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار )نیشنل پریس کلب کے انتخابات سات مارچ کو ہوں گے۔ پریس کلب کی گورننگ باڈی نے 2025-2024کے سالانہ انتخابات کیلئے 9 رکنی الیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ۔ عاصم قدیر رانا کو الیکشن کمیٹی کا چیئرمین جبکہ ناصر نقوی ، زاہد فاروق ملک ،بشیر عثمانی ، اصغر چوہدری ، مرزا عبدالقدوس ، چوہدری وقاص منیر ، فیاض چوہدری اور عمر رضوان ڈار کمیٹی کے ارکان نامزد کئے گئے ہیں ۔