پشاور(جنگ نیوز) خیبر پختونخوا میں سروسز کی فراہمی سے وابستہ کاروباری افراد اور اداروں کی سہولت اور آسانی کیلئے خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بھر میں رجسٹریشن مہم کا آغاز کیا جارہاہے۔ ڈائریکٹر جنرل خیبرپختونخوا ریونیو اتھارٹی فوزیہ اقبال کی ہدایات کے تحت صوبہ بھر میں رجسٹریشن مہم کا باقاعدہ آغاذ 26 فروری بروز پیر سے کیا جارہاہے جو کہ بلا کسی تعطل کے 9 مارچ تک جاری رہے گی۔کاروباری افراد کی سہولت کے لیے خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی کے افسران پر مشتمل ٹیمیں سہولت فراہم کریں گی۔