پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر پختونخوا کے تعلیمی ادارے جمعہ کے روز اچانک بند کر دیئے گئے اس سلسلے میں محکمہ اعلیٰ تعلیم نے اعلامیہ جاری کر دیا جس کی روشنی میں طلبہ کو قبل از وقت چھٹی دیکر گھروں کو بھیج دیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں تعلیمی اداروں کی ایک روز کے لئے بندش کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے صرف فوری بندش کا حکم دیا گیا ہے۔ صوبے کی مختلف یونیورسٹیوں میں بھی طلبہ کو وقت سے پہلے چھٹی دی گئی۔