• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو کا آپریشن جاری،مزید 80بجلی چور پکڑے گئے،43 لاکھ جرمانہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)میپکو ریجن میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن جاری، چیکنگ ٹیموں نے ایک روز میں مزید80صارفین کو بجلی چوری کرتے ہوئے پکڑ لیا۔ مختلف پولیس اسٹیشنوں میں 34نئے مقدمات کا اندراج ہوا، ڈی جی خان سے مزید11بجلی چور موقع سے گرفتار کیاگیا۔بجلی چوروں کو43 لاکھ13 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،60 لاکھ روپے سے زائد واجبات کی عدم ادائیگی پر 6 ٹیوب ویلوں کی بجلی منقطع کی گئی۔ ملتان اور بہاولپور میں نادہندہ کاشتکاروں کے بجلی میٹرز اور ٹرانسفارمرز اُتارے گئے۔ملتان سرکل میں 10بجلی چوروں کو1369332 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور4 مقدمات کا اندراج ہوا۔ڈی جی خان سرکل میں 12 صارفین 359360 روپے جرمانہ عائد اور12 مقدمات درج ہوئے جبکہ11بجلی چوروں کو گرفتارکیاگیا۔ وہاڑی سرکل میں 8صارفین کو256555 روپے جرمانہ عائداورایک مقدمہ درج،بہاولپور سرکل میں 15صارفین کو825950 روپے جرمانہ عائداور6مقدمات درج،ساہیوال سرکل میں 13صارفین کو544408 روپے جرمانہ عائد۔
ملتان سے مزید