• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی کا پہلا اجلاس کل طلب، نگران وزیراعظم کی سمری ایوان صدر موصول

اشاسلام آباد (تجزیاتی رپورٹ حنیف خالد) نومنتخب قومی اسمبلی کا افتتاحی اجلاس کل پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں طلب کیا جارہا ہے۔ نگران وزیراعظم کی سمری ایوان صدر موصول ہوگئی ہے،نومنتخب ارکان قومی اسمبلی سے اسپیکر آف پاکستان راجہ پرویز اشرف ممبروں سے بطور رکن قومی اسمبلی حلف لیں گے۔اگلے روز نیا اسپیکر راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی سے خفیہ ووٹ کے ذریعے منتخب کرائیں گے ، ایوان صدر اور ایوان وزیراعظم کے حلقوں کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پیر 26 فروری کو نئی منتخب ہونے والی قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی ایڈوائس/ سمری گزشتہ روز بھجوا دی ہے۔ پیر کو آئین میں درج ارکان قومی اسمبلی کا حلف اسپیکر آف پاکستان راجہ پرویز اشرف لیں گے۔ حلف برداری کے بعد نئی قومی اسمبلی کا اجلاس اگلے روز کیلئے ملتوی (Adjourn) کر دیا جائے گا اس کے بعد نئے اسپیکر اور نئے ڈپٹی اسپیکر کو نئی قومی اسمبلی خفیہ ووٹ سے چنے گی اس طرح منگل/بدھ کو راجہ پرویز اشرف قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر کا الیکشن کرا کر سپیکر کی کرسی نئے منتخب اسپیکر قومی اسمبلی کیلئے خالی کردیں گے۔ نیا منتخب شدہ اسپیکر اپنی کرسی سنبھال کر خود نئے ڈپٹی اسپیکر آف قومی اسمبلی کا خفیہ ووٹ سے انتخاب کرائے گا۔ اگلے ہفتے کے وسط منگل بدھ کو اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے بعد قومی اسمبلی کا سیشن بدھ جمعرات کو جاری رہنے کا امکان ہے۔
اہم خبریں سے مزید