پشاور (اے پی پی):تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے ایچ گول چوک میں کارروائی کرتے ہوئے 6 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ محکمہ ایکسائز خیبر پختونخوا کے ترجمان کے مطابق تھانہ ایکسائز پشاور ریجن نے ایچ گول چوک بطرف اسلام آباد ایک گاڑی سے 6000گرام چرس برآمد کر کے ملزم محمد ندیم ولد نور ساکن لاہور کو موقع پر گرفتار کرلیاہے۔انہوں نے بتایا کہ ملزم کے خلاف تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔مزید براں سیکرٹری ایکسائز سید فیاض علی شاہ نے کہا ہے کہ منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔