• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹش اسلامک اینڈ کلچرل سینٹر کے وفد کی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات

گلاسگو( نمائندہ جنگ) اسکاٹش اسلامک اینڈ کلچرل سنٹر (مسجد بلال) کے بانی ٹرسٹیز جو منہاج القرآن کے دیرینہ کارکنان بھی ہیں، کے وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری سے گلاسگو میں خصوصی مُلاقات کی۔ وفد میں چیئرمین محمود سرور راٹھور، سیکرٹری طلعت محمود چوہدری، خزانچی حاجی محمد اظہر، حاجی محمد اقبال، حاجی احسان الہی شامل تھے۔سابق چیئرمین محمد خالد یوسف بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وفد میں شامل نہ ہو سکے جب کہ دو ممبران حاجی محمد دین مرحوم اور حاجی محمد اسلم مرحوم وفات پا چکے ہیں۔ چیئرمین محمود سرور راٹھور نے وفد کی قیادت کرتے ہوئے طاہر القادری کو اُن کے یوم پیدائش کی نسبت سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور حاجی احسان الہی نے ٹرسٹیز کی طرف سے انہیں پیدائش کے دن کارڈ پیش کیا ۔اس موقع پر منہاج القرآن ڈنڈی سنٹر (مسجد بلال)کے ڈائریکٹر علامہ غلام صمدانی بھی منہاج القرآن ڈنڈی کے کچھ ممبران اور وابستگان کے ہمراہ موجود تھے۔ اجلاس کی رسمی کارروائی کے بعد طلعت محمود چوہدری نے اسکاٹش اسلامک سنٹر کے ٹرسٹیز اور سنٹر کے وابستگان کی طرف سے مسجد بلال کی پراپرٹی کی منہاج القرآن ٹرسٹ کو منتقلی کے کاغذات (Title Sheet) طاہرالقادری کی خدمت میں پیش کۓ جس پر اُنہوں نے مبارک باد دی اور سب کو خراج تحسین پیش کیا، خاص طور پر منہاج القرآن کے پہلے صدر محمود سرور راٹھور اور سیکرٹری طلعت محمد چوہدری کی مشن کے ساتھ طویل اور گہری وابستگی اور خدمات کو سراہا اور منہاج القرآن برطانیہ کے ذمہ داران کو خصوصی اجتماعی شیلڈ تیار کرانے کی ہدایات جاری کیں جو کسی اہم موقع پر دی جائے گی۔ طاہرالقادری نے خصوصی ہدایات دیتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مسجد کے بانیان اور تحریک کے دیرینہ کارکنان کو ہمیشہ مقدم رکھا اور ان کی عزت افزائی کی جائے ۔ انہوں نے سب ممبران اور وابستگان کو دُعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

یورپ سے سے مزید