• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کی جوڈیشری کسی کے دباؤ میں نہیں ،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ

حیدرآباد(بیورورپورٹ) چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل احمد عباسی نے کہا ہے کہ سندھ کی جوڈیشری کسی کے دباؤ میں نہیں ہے،کسی کو مداخلت کی جرات نہیں ہے کہ کسی کو ڈائریکشن دے سکے اور ہمارے کام میں مدخلت کرے،میڈیا پرسن نہیں ہوں نہ ہی اس کا شوق ہے، لیکن جب دیکھتا ہوں کہ لوگ پریشان ہیں تو بولنا پڑتا ہے،تاکید کرتا ہوں خدا را ملک کی ترقی اور ملکی معاملات چلانا چاہتے ہیں تو تمام ادارے اور محکمے اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کام کریں،تاکہ کسی کو مداخلت نہ کرنی پڑے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کی شب حیدرآباد ہائیکورٹ بار کے سالانہ عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا،قبل ازیں چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس عقیل عباسی، سینئر جج جسٹس شفیع محمد صدیقی وسندھ ہائیکورٹ کے دیگر ججز،اسپیشل کورٹس ،سیشن ججز، ایڈیشنل سیشن ججز، کراچی ہائیکورٹ و کراچی بار اور پاکستان و سندھ بار کونسلزکے عہدیداروں کوسندھ کے روایتی تحائف لنگی، اجرک اور سندھی ٹوپی پیش کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید