کراچی(نیوزڈیسک)آسٹریلیا کی وکٹوریہ ریاست میں کئی دنوں سے لگی جنگل کی جھاڑیوں کی آگ نے کئی مکانات کو خاکستر کر دیا ہے، دو ہزار سے زائد شہری علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوگئے جبکہ حکام نے اتوار کو کہا کہ "انتہائی" گرمی اس ہفتے کے آخر میں جنگل کی آگ کو بھڑک سکتی ہے۔وکٹوریہ کے پریمیئر جیسنٹا ایلن نے صحافیوں کو بتایاکہ چھ گھروں کے تباہ ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، "اوریہ ان خاندانوں کیلئے انتہائی افسوسناک خبر ہے،" ۔ایمرجنسی نے مویشیوں کو ہلاک کر دیا۔