ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلع ملتان میں جاری انسداد ڈینگی مہم مزید تیز کر دی گئی ہے اس حوالے سے انسداد ڈینگی ٹیموں نے ڈینگی فوکل پرسن ڈاکٹر عطا الرحمن کی سربراہی میں مختلف ہاٹ سپاٹ علاقوں کا دورہ کیا اس دوران ڈینگی لاروا ملنے پر فوری تلف کیا گیا ، ڈاکٹر عطا الرحمن کا کہنا تھا اب تک ضلع ملتان میں اب تک 408 مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا جسے فوری تلف کیا گیا جبکہ انسداد ڈینگی مہم کے دوران ٹائر کی دکانوں اور گودام مالکان کو نوٹس جاری کئے گئے۔