• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ ایتھلیٹکس، انگریزی بولنے والا عہدیدار شجر عباس کا ہمسفر

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے انوکھا فیصلہ کرتے ہوئے ایتھلیٹ شجر عباس کے ساتھ جانے کیلئے ورلڈ انڈو ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کیلئے کوچ کے بجائے انگریزی سے واقفیت رکھنے والے فیڈریشن کے عہدیدار کو مقرر کیا ہے۔ ایتھلیٹکس فیڈریشن کے چیئرمین اکرم ساہی نے کہا ہے کہ شجر عباس کے ساتھ انگریزی بولنے والے فیڈریشن کے قائم مقام صدر وجاہت حسین کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ کوئی کوچ ایسا نہیں جو اچھی انگلش بول سکتا ہو۔ یورپ میں انگلش بولنے والے کا ہونا بہت ضروری ہے۔ یکم سے تین مارچ تین مارچ تک شیڈول چیمپئن شپ میں شجر عباس 60 میٹر ریس میں شرکت کرینگے۔ ادھر ایران میں ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شجر عباس اور جعفر اشرف کو شرکت سے روکے جانے پر فیڈریشن نے اپنی نا اہلی کا اعتراف کرلیا ہے ، پاکستان اسپورٹس بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے فیڈریشن اور ٹیم منیجر شاہ جہاں میر کیخلاف کاروائی کی سفارش کی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ منیجر کی جانب سے وقت پر انٹریز نہیں بھیجی گئیں تھیں، جس انہیں تہران میں موجود ہونے کے باجود شرکت نہیں کرنے دی گئی تھی۔ شاہ جہاں میر فیڈریشن کے سیکرٹری ہیں۔