• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے پاکستان ایوارڈ 2024 کیلئے نظرثانی شدہ پالیسی کی منظوری دیدی

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیر اعظم نے پا کستان ایوارڈ 2024کیلئے نظر ثانی شدہ پا لیسی اور رہنما ا صو لوںکی منظوری دیدی ۔کابینہ ڈویژن نے تما م وزارتوں اور ڈویژنوں ‘ تمام صو بائی چیف سیکر ٹریوں اور محکموں کے سر بر اہان سے سول ایوارڈز کیلئے 30اپریل تک نامزدگیاں طلب کر لی ہیں۔ پا لیسی تحت ایک سکروٹنی کمیٹی اور ایوارڈ کی سفارش کیلئے کمیٹی تشکیل دی جا ئے گی۔پہلے سکروٹنی کمیٹی نامزد کئے گئے ناموں کی سکروٹنی کرے گی۔ اس کے بعد ایوارڈ کیلئے سفارش کرنے والی کمیٹی ان کا تجزیہ کرے گی اور سفارش کرے گی۔ہر شعبہ کیلئے اہلیت کا پر فار ما بھرا جا ئے گا ۔یہ ہدایت کی گئی ہے کہ کوئی کالم خا لی نہ ہو۔سوانح عمری اور پر فا رما پر چیئر مین کمیٹی دستخط کرے گا۔ چیئر مین کمیٹی وفاقی سیکر ٹری یا چیف سیکر ٹری ہو گا۔کوئی وزارت یا ڈویژن سول ایوار ڈ کی سفارش براہ راست وزیر اعظم کو نہیں بھیجے گا بلکہ تمام سفارشات کا بینہ ڈویشن کے توسط سے وزیر اعظم کو بھیجی جا ئیں گی۔
اہم خبریں سے مزید