• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

او جی ڈی سی ایل بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ا جلاس، 31 دسمبر کوختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری

اسلام آباد( جنگ نیوز)آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا ا جلاس ہوا جس میں 31 دسمبر 2023 کوختم ہونے والی ششماہی کے مالیاتی نتائج کی منظوری دی گئی۔ او جی ڈی سی ایل کی مالی سال 2023-24کے پہلے چھ ماہ میں نیٹ سیلز 235.375 ارب روپے رہی۔ اسی عرصے کے دوران بعداز ادائیگی ٹیکس کمپنی کا خالص منافع 123.296 ارب روپے رہا اور فی شیئر آمدنی 28.67 روپے رہی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 2.50 روپے فی شیئر تقریباً25 فیصد عبوری منافع دینے کا اعلان بھی کیا ۔ یہ ڈیویڈنڈپہلے سے ادا شدہ ڈیویڈنڈ 1.60 روپے فی شیئر تقریباً16 فیصدکے علاوہ ہے۔