• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے شجر کاری مہم، ایف نائن پارک میں 15ہزار پودے لگا دیئے گئے

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے انوائرمنٹ ونگ کی جانب سے اسلام آباد شہر کو مزید خوبصورت اور سرسبزو شاداب بنانے سمیت ماحولیاتی آلودگی ختم کرنے کے سلسلے میں F-9 پارک میں شجر کاری مہم کے تحت ابتدائی طور پیپر ملبری اور زہریلی جڑی بوٹیوں کو تلف کرکے پندرہ ہزار ایسے پودے لگائے گئے ہیں جو مقامی ماحول سے مطابقت بھی رکھتے ہیں اور انکے انسانی صحت پر کسی بھی قسم کے منفی اثرات مرتب نہیں ہوتے۔ ایسے زہریلے پودے جن کے انسانی صحت اور ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں کو تلف کرنے کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ شہزاد خلیل کی نگرانی میں F-9 پارک میں منگل کے روز کی گئی شجر کاری مہم میں این جی اوز سمیت این آئی ایچ کے ڈاکٹرز نے بھرپور حصہ لیا.۔ شجر کاری کا یہ سلسلہ آنے والے دنوں میں بھی جاری رہے گا۔
اسلام آباد سے مزید