ملتان (سٹاف رپورٹر ) سابق رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین ،سابق رکن قومی اسمبلی شاہین شفیق نے وزیر اعلیٰپنجاب مریم نواز سے ملاقات کی اور انہیں منتخب ہونے پر مبارکباد دی ، اس موقع پر مریم نوازنے کہاکہ مہنگائی کے ذمہ دار منافع خوروں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے جنہوں نے خود ساختہ مہنگائی کر کے غریب عوام کی زندگی اجیرن کر رکھی ہے۔