• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کراچی کے تحت نیشنل سرٹیفائیڈ ریویوئرز ٹریننگ

کراچی (نیوزڈیسک) سرکاری و نجی جامعات کی کارکردگی اور استعداد کو بہتر بنانے کی خاطر ان کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (کیو ای سی) کے پروفیشنلز کی تربیت کیلئے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کراچی کے تحت مقامی ہوٹل میں نیشنل سرٹیفائیڈ ریویوئرز ٹریننگ کے عنوان سے تربیتی پروگرام کے دوسرے ماڈیول کا اہتمام کیا گیا۔دو روزہ اس پروگرام کیلئے کوالٹی اشورنس کے شعبے کے ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی تھیں، جن میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کراچی کے ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان کے کوالٹی اشورنس شعبے کے کنسلٹنٹ ایئر کموڈور (ر) محمد اسماعیل شامل تھے۔ سیشن کے پہلے روز ڈاکٹر عبدالواحد عثمانی نے ملک بھر کی جامعات سے تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے والے 80؍ سے زائد پروفیشنلز کو جامعات کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اہم سمجھے جانے والےاشاریوں کی اہمیت اور ان کی تیاری کے حوالے سے معلومات فراہم کی اور انٹر ایکٹیو سیشن میں شرکاء سے کے پی آئیز بھی بنوائے۔

ملک بھر سے سے مزید