• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کون احمق جبری گمشدگیوں کی وکالت کریگا، نگراں وزیراعظم

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، این این آئی ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے لاپتہ بلوچ طلبا کی بازیابی سے متعلق کیس میں سی ٹی ڈی کی تحویل میں موجود افراد کیخلاف مقدمات کی تفصیلات درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ دوران سماعت نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے عدالت میں پیش ہو کر کہا کہ ریاست کو ہتھیار اٹھانے والوں سے الگ طریقے سے ڈیل کرنا چاہئے ، لاپتہ افراد کی وجہ سے پوری ریاست کو مجرم تصور کرنا درست نہیں،کوئی احمق ہی جبری گمشدگیوں کی وکالت کرے گا۔ بلوچستان میں مسلح شورش کا سامنا، نان سٹیٹ ایکٹرز لوگوں کو قتل کر رہے ہیں ، اس پر کیوں نہیں بولتے،بدھ کو سماعت کے دوران نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ ، وزیر داخلہ گوہر اعجاز ، سیکرٹری داخلہ آفتاب اکبر درانی ، آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
اہم خبریں سے مزید