• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واسا نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن، مزید 142 کنکشن منقطع

ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری محمد دانش نے کہا ہے کہ واسا نادہندگان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے خصوصاً کمرشل اور پرائیویٹ ہاؤسنگ سوسائٹیزکے ڈیفالٹرز صارفین کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کرتے ہوئے ان کے سیوریج، واٹر سپلائی کنکشنوں کو منقطع کیا جائے اور ان کی پراپرٹیزکو بھی سیل کرکے ہر صورت واجبات کی وصولی کو یقینی بنایا جائے گزشتہ روز 15 ٹیموں نے شہر کے مختلف علاقوں میں نادہندگان کے 142 کنکشن منقطع کر دئیے، بدھ کو فیلڈ میں کی جانے والی سروے رپورٹ اور نادہندگان سے وصولی بارے کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا 15 سرکل انچارجز نے 90 کنزیومر کا سروے کیا 40 نئے کمرشل کنکشنز اور 127 گھریلو کنکشنز کو بل جاری کرنے اور متعدد گھریلو صارفین کی کیٹیگری تبدیل کر کے ان کو کمرشل بل جاری کرنے کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اس دوران جن سرکل افسران کی طرف سے زیادہ سے زیادہ نئے کنکشنز کی نشاندہی کی گئی ،اجلاس میں فروری کے ریکوری ٹارگٹ کوپورا کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا گیا۔
ملتان سے مزید