• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیزل سے بھراآئل ٹینکر چھین لیا گیا، شہری 24 موٹر سائیکلوں سے محروم

اسلام آباد( ایوب ناصر، خصوصی نامہ نگا ر) جڑواں شہروں میں 69 وارداتو ں میں لاکھوں کی نقدی ، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاوہ 24 موٹر سائیکل اُڑا لئے گئے ، چار موٹر سائیکل اور دو درجن موبائل فون اسلحہ کی نوک پر چھین لئے گئے ۔ تھانہ ترنول کو شہباز شریف نے مقدمہ درج کروایا کہ اس کا ڈیزل سے بھرا ہوا پونے دو کروڑ روپے مالیت کا آئل ٹینکر تمام کاغذات سمیت چھین لیا گیااور ڈرائیور کو دھمکیا ں دے کر بھگا دیا گیا۔ تھانہ ویسٹریج کے علاقہ لین سیون میں دو مسلح موٹر سائیکل سوار طلحہ رحمان سے موٹر سا ئیکل ، موبائل فون اور ساڑھے بارہ ہزار روپے، تھانہ صدر بیرونی کے علاقے جنجوعہ ٹائون میں پارسل سپلائیر مراد خان سے چار مسلح افراد موٹر سائیکل ، موبائل فون اور نقدی لے اڑے۔ تھانہ مندرہ کے علاقے بانٹھ موڑ پر نوید احمد سے موٹر سائیکل ، موبائل فون اور نقدی چھین لی گئی۔تھانہ کھنہ کے علاقے ستی مارکیٹ میں نواز احمد سے تین مسلح افراد تین لاکھ روپے چھین کر لے گئے۔
اسلام آباد سے مزید