• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈچ عدالت کا مقدمہ چلانے کیلئے دو پاکستانی ہالینڈ کے حوالے کرنے کا مطالبہ

کراچی(نیوزڈیسک)ہالینڈ کی ایک عدالت نے ایک بیان میں پاکستان میں حکام سے کہا ہے کہ وہ 55اور 29برس کی عمر کے دو مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیے انہیں ہالینڈ کے حوالے کریں۔بیان میں کہا گیا کہ دونوں پاکستانیوں پر شبہ ہے کہ وہ عوامی طور پر لوگوں کو گیرٹ ولڈرز کو انعام کے بدلے قتل کرنے کے لیے اُکسا رہے تھے، تاہم عدالتی بیان میں یہ نہیں بتایا گیا کہ انہوں نے اکسانے کا یہ کام کیسے انجام دیا۔عدالتی فیصلے کے بعد گیرٹ ولڈرز نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھاکہ مجھے امید ہے کہ ان دو مشتبہ افراد کو ہالینڈ کے حوالے کرنے کے بعد مجرم قرار دیکر جیل بھیج دیا جائے گا۔

دنیا بھر سے سے مزید