• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جے ایس بینک کا سالانہ مربوط قبل ازٹیکس منافع 18 ارب 30 کروڑ روپے

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جے ایس بینک نے صارف پر مبنی حکمت عملی کی بدولت جے ایس بینک نے اہم مالیاتی اشاریوں میں شاندار نموحاصل کرتے ہوئے ملک میں تیزی سے ترقی کرنے والے بینک کی حیثیت سے اپنی پوزیشن کومستحکم کیا ہے۔ اور سال 2023کے لیے مالیاتی نتائج کااعلان کیا ہے جس کے مطابق جے ایس بینک کا مربوط قبل ازٹیکس منافع 18.3بلین روپے رہا(گزشتہ سال کے مقابلے میں آٹھ گنا زیادہ) جبکہ غیرمربوط قبل ازوقت منافع 8.5بلین روپے رہا(گزشتہ سال کے مقابلے میں چار گنازیادہ) بینک کی مربوط فی حصص آمدن بڑھ کر 5.99روپے فی حصص ہوگئی جبکہ غیرمربوط فی حصص آمدن 2.75روپے فی حصص رہی۔ اس کے علاوہ بینک کے مربوط ڈیپازٹس 1ٹریلین جبکہ غیرمربوط ڈیپازٹس 486بلین تک پہنچ گئے۔ جے ایس بینک کے کل مربوط اثاثے1.2ٹریلین جبکہ غیرمربوط اثاثے 589بلین روپے رہے۔ بینک کی شاندار کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے بینک کے صدر اور سی ای او باصر شمسی نے کہاکہ " ہمیں سال 2023کیلئے بینک کی مالیاتی کارکردگی کااعلان کرنے میں خوشی محسوس ہورہی ہے ہماری نمو ہمارے صارفین اور اسٹیک ہولڈرز کی طرف سے ہم پر اعتماد کامظہر ہے، ہماری ٹیم لگن اور جاں فشانی سے مارکیٹ کی بدلتی ہوئی صورتحال سے نمٹنے اور ہمارے صارفین، اسٹیک ہولڈرز اور طبقات کواعلیٰ معیار کی خدمات اور پروڈکٹس کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔ سال 2023کی سب سے نمایاں کامیابی بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کی خریداری ہے۔ دونوں بینک بنیادی بینکنگ اور اسلامی بینکنگ کے شعبہ میں آزادانہ طور پر خدما ت فراہم کررہے ہیں جے ایس بینک اس اسٹرٹیجک فیصلے سے صارفین کی وسیع تعداد کومتنوع پروڈکٹس اور خدمات کرسکے گا۔2023میں جے ایس بینک کے غیرملکی تجارتی حجم میں80فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔
اہم خبریں سے مزید