• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپر لیگ میں خالی اسٹیڈیم، میڈیا، سابق کھلاڑی بھی بول پڑے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل کے دوران تماشائیوں سے خالی اسٹیڈیم ملک بھر میں کر کٹ کے مداحوں ، میڈیا اور خود معروف کھلاڑیوں کے لئے مذاق کا باعث بن گئے ہیں، جس سے اس اہم ترین لیگ کا مذاق اڑنے لگا.

 میڈیا اور سابق کھلاڑی بھی اس حوالے سے بول پڑے، مشکل، دشوار گذار اور کٹھن مراحل سے گذر کر اسٹیڈیم میں تماشائیوں کا داخلہ پی سی بی اور صوبائی انتظامیہ کے لئے بھی سوالیہ نشان بنتا جارہا ہے، جبکہ اسٹیڈیم آنے والے تماشائیوں کو ہزاروں روپے خرچ کر کے بھی دردر سری کا شکار ہونا پڑتا ہے، نہ کھانے پینے کی سہولت،نہ ٹوائلٹ کے استعمال کی اجازت، اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لئے کئی میل کا پیدل سفر، جگہ جگی رکاوٹوں، سخت ترین جانچ پڑتال، اسٹیڈیم میں اپنے انکلوژر میں داخل ہونے کے لئے مختلف گیٹ کا چکر تماشائیوں اور خاص کر فیملی کے ساتھ آنے والوں کے لئے سخت ترین تکلیف دہ مر حلہ بن گیا ہے.

 اسٹیڈیم آنے والی سڑکوں کی بندش ، اظراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام اور مہنگے ترین ٹکٹ بھی تماشائیوں کو گھروں میں محدود رہنے پر مجبور کررہے ہیں۔ 

سابق کرکٹر و کمنٹیٹر بازید خان نے کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کے 12ویں اوور میں کمنٹری کرتے ہوئے طنز کیا کہ اسٹینڈز میں شائقین سے زیادہ تو گراؤنڈ کھلاڑی موجود ہیں، بورڈ کو لیگ کے معیار کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

اہم خبریں سے مزید