• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظاہر نقوی کی استدعا پر کارروائی کھلی عدالت میں کی، وہ نہیں آئے، چیف جسٹس

اسلام آباد (رپورٹ :،رانا مسعود حسین ) سپریم جوڈیشل کونسل نے سپریم کورٹ کے سابق جج، مظاہر علی اکبر نقوی کیخلاف موصول ہونے والی دس شکایات پر کارروائی مکمل کرنے کے بعد اپنی رائے محفوظ کرلی ، چیف جسٹس نے کہا کہ جوبداہ گزار سابق جج ، مظاہر علی اکبر نقوی کی جانب سے لکھا گیا، ایک خط ہمیں ملا ہے،جس میں کہا گیا ہے کہ وہ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی میں شریک نہیں ہونگے،کارروائی کے دوران خط کا آخری پیرا گراف پڑھا بھی گیا،چیف جسٹس نے کہا ہم نے متعدد بار مظاہر نقوی کو گواہوں پر جرح کرنے کا موقع دیا لیکن وہ نہیں آئے ،ہم نے تو انہی کی استدعا پر کونسل کی کارروائی بند کمرہ کی بجائے کھلی عدالت میں کی ،چیف جسٹس نے زاہد رفیق سے کہاکہ ہم آپ کیخلاف کوئی کارروائی نہیں کررہے،آپ پر کوئی دباوؤ تو نہیں؟تو انہوں نے کہا کہ کوئی دباؤ نہیں ، جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ آئندہ احتیاط کیجیے گا ورنہ آپ الجھ جائینگے۔
اہم خبریں سے مزید