• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PTI اسمبلی میں حلف اٹھا کر 8 فروری کے انتخابات تسلیم کرچکی، احسن اقبال

کراچی (ٹی و ی رپورٹ) جیو کے پروگرام ’’نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزارنے کہا ہے کہ 9فروری کے الیکشن اور جھوٹے فارم 47سے بننے والی حکومت سے کوئی مطالبہ نہیں کریں گے،حکومتی ارکان کی حالت یہ ہے کہ اسمبلی میں شرم کے مارے ان کی آنکھیں نیچے تھیں، ان کی اولادیں بھی یقین نہیں کرتیں کہ یہ لوگ جیتے ہیں، ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی میں حلف اٹھا کر آٹھ فروری کے انتخابات تسلیم کرچکی ہے، الیکشن ختم ہوگئے اب سیاسی جماعتوں کو ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئے مل جل کر کام کرنا ہے،تحریک انصاف تعمیری اپوزیشن کا کردار کرے اسے خوش آمدید کہیں گے،تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار نے کہا کہ 9فروری کے الیکشن اور جھوٹے فارم 47سے بننے والی حکومت سے کوئی مطالبہ نہیں کریں گے، انتخابات میں دھاندلی کی شفاف تحقیقات ہوجاتیں تو ہمیں احتجاج کی ضرورت نہیں پڑتی، پی ٹی آئی خودمختار اداروں الیکشن کمیشن اور عدلیہ سے تحقیقات کی بات کررہی ہے، الیکشن کمیشن سوفیصد دھاندلی میں شریک ہے پھر بھی پاکستان پر ایمان رکھتے ہیں، آئین و قانون کی دھجیاں اڑادی گئی ہیں مگر پھر بھی اس پر انحصار کریں گے۔ شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ ہر حلقے میں پی ٹی آئی کے ساٹھ ہزار سے ایک لاکھ ووٹ چوری کیے گئے، حکومتی ارکان کی حالت یہ ہے کہ اسمبلی میں شرم کے مارے ان کی آنکھیں نیچے تھیں، ان کی اولادیں بھی یقین نہیں کرتیں کہ یہ لوگ جیتے ہیں، عمران خان جنہیں چور کہتے تھے انہوں نے حکومت ملتے ہی قانون تبدیل کرکے اپنے کیسز معاف کروالئے۔شاندانہ گلزار نے کہا کہ عمران خان کی وجہ سے ان کی موروثی سیاست، خاندانی کرپشن اور بادشاہتیں تباہ ہورہی تھیں۔ ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اچھے لوگ ہیں لیکن ان کے سربراہان موروثیت، کرپشن اور قتل کے کیسوں میں ملوث تھے، محمود خان اچکزئی نے پارلیمنٹ میں عمران خان کو سپورٹ کیا، عمران خان نے جیل سے محمود اچکزئی کے حق میں کوئی بیان نہیں دیا، محمود اچکزئی نے دیکھ لیا کہ عمران خان ملک کے ساتھ کتنے مخلص ہیں، اگر صبح کا بھولا شام کو گھر واپس آجائے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔ شاندانہ گلزار کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف یا عمران خان فرشتے یا پیغمبر نہیں ہیں لیکن ہمارا نظریہ صحیح ہے، پی ٹی آئی پرو پاکستان، پیپلز پارٹی پرو زرداری اور ن لیگ پرو شریف فیملی ہے، اگر کسی کو سچ نظر آجائے تو نظریہ بدلنا غلط بات نہیں ہے۔

اہم خبریں سے مزید