اسلام آ باد (رانا غلام قادر )نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی نگران حکومت نے طویل مدتی عبوری حکومت کے بعدنیا اعزازحاصل کرلیا، انوارالحق کاکڑنے200 دن مکمل کرنے والے ملک کے پہلے نگران وزیراعظم بن گئے-آ ج برو ز اتوار قومی اسمبلی نئے وزیر اعظم کا انتخاب کرے گی ، نئے وزیر اعظم کل بروز پیر تین بجے ایوان صدر میں وزارت عظمیٰ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔انوار الحق کا کڑنے تقریباً ساڑھے چھ ماہ بطور نگران وزیر اعظم کام کیا ،آج ان کی یہ اننگ مکمل ہوجا ئے گی ،انوارالحق کاکڑ نے نئے مکین کیلئے وزیراعظم ہاؤس خالی کردیا ہے۔ انوارالحق کاکڑ وزیراعظم ہاؤس سے منسٹر انکلیو اسلام آ باد منتقل ہوگئے ۔ انوارالحق کاکڑ کو منسٹر انکلیو میں بنگلہ نمبر 15الاٹ کیاگیا ہے۔ اس سے پہلےمحمد میاں سومروسب سے زیادہ130دن تک نگران وزیراعظم کےمنصب پر فائز رہے ۔انوارالحق کاکڑنےبطور آٹھویں نگران وزیراعظم 14اگست 2023کو عہدےکاحلف اٹھایاتھا ،اسی ہی روز بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا-بطور نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 200 دن مکمل کرکےنیااعزاز حاصل کرلیا-انوارالحق کاکڑنئے وزیر اعظم کی تعیناتی کے نو ٹیفیکیشن تک نگران وزیراعظم کے عہدے پر کام کرتے رہیں گے۔