اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم کے انتخاب کیلئے قومی اسمبلی کا آرڈ رآف دی ڈے جاری کر دیا گیا ہے۔ سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین کی جانب سے جاری نظام کار کے مطابق آج بروز اتوار گیارہ بجے دن قومی اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔ تلاوت، حدیث، نعت اور قومی ترانہ کے بعد صرف ایک آئٹم ایجنڈے پر رکھا گیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور کے آرٹیکل 91 کی شق (3) جسے قومی اسمبلی میں کارروائی اور طریق کار کے قواعد 2007 کے قاعدہ 32 کے ساتھ ملا کر پڑھا جائے گا‘ کی مقتضیات کے مطابق وزیراعظم کا انتخاب ہوگا۔