پشاور (لیڈی رپورٹر)حسین آباد کے مکین گزشتہ ایک ماہ سے سوئی گیس کی نعمت سے محروم ہیں پشاورپشاور کے علاقہ گلبہار کے سنگم میں واقع حسین اباد کے مکین گزشتہ گیس ایک ماہ سے سوئی جیسی نعمت سے محروم ہیں اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے کہا کہ انہوں نے علاقہ کی سوئی گیس پائپ لائنوں کی صفائی بھی کر دی ہے مگر ایک تو محکمہ سوئی گیس نے شیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا مگر وہ وعدہ ہی کیا جو وفا نہ ہو سکے مگر وہ شیڈول کے مطابق گیس تو دور کی بات گزشتہ ایک ماہ سے علاقے کے عوام کو سوئی گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہے اور علاقے کے مکین گیس سلنڈروں کی مدد سے کام چلا رہے ہیں انہوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ اس سنگین مسئلے کی طرف توجہ دے کر علاقے کو فل فور سوئی گیس فراہم کی جائے بصورت دیگر وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے