• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزرگان دین کی تعلیمات سے دوری کے باعث انسانیت مسائل کا شکار ہے، حسین مقدسی

راولپنڈی(خصوصی نمائندہ)تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ علامہ آغا سید حسین مقدسی نے کہا ہے کہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے سخی شہباز قلندر کا پیغام محبت عام کرنا ہوگا۔انسانیت کے مسائل کا سبب بزرگان دین کی تعلیمات سے دوری ہے۔ زندہ اقوام اپنے مشاہیر کو یاد رکھتی ہیں ۔ یہ بات انہوں نےحضرت سخی لعل شہباز قلندر کی سالانہ پرسہ داری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز قلندر نے سیہون کی دھرتی پر بلا تفریق مذہب و مسلک تمام انسانوں کو محبت کی لڑی میں پرو کر انہیں عداوتوں، نفرتوں اور کدورتوں سے دور رہ کر آپس میں ایک اور نیک ہوکر اسلام کے پیغام پر عمل کرنے کا طریقہ سکھایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت ہونے کی سزا دی جارہی ہے لہذا تمام محب وطن قوتیں اسلام دشمن قوتوں کو نابود کرنے کیلئے دین و وطن کو ہر شے پر ترجیح دیں۔
اسلام آباد سے مزید