• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے محمود اچکزئی کو غدار کہا تھا، آصف نسیم راٹھور

بریڈفورڈ( پ ر)چیف آرگنائزر بھٹو شہید ایوارڈ کمیٹی برطانیہ اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ آصف نسیم راٹھور نے اپنے بیان میں قوم پرست رہنما محمود خان اچکزئی کو پی ٹی آئی کے بانی کی طرف سے صدارتی اُمیدوار نامزد کرنے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پی ٹی آئی کل دھرنوں میں اسی اچکزئی کو مُلک کا غدار اور سر پر دوپٹہ لے کر اس کی نقلیں اُتار تے تھے، آج حصول اقتدار کیلئے اُسے صدارتی امیدوار نامزد کردیا ہے۔عمران خان نے پرویز الٰہی کے بارے میں کہا تھا کہ یہ شخص سب سے بڑا ڈاکو ہے پھر کس طرح یو ٹرن لیا ۔ آصف نسیم راٹھور نے محمود اچکزئی پر تنقید کرتے کہا ہے کہ نام نہاد قوم پرستی کا پرچار کرنے والا اُنہی لوگوں کا صدارتی امید وار بنا ہوا ہے جو ہمیشہ اپنے دھرنوں میں اس کی تذلیل کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے تھے ۔آصف نسیم راٹھور نے مزید کہا ہے کہ مرد حُر آصف علی زرداری صدارتی الیکشن میں ان شاء اللہ اس شخص کو عبرت ناک شکست سے دوچار کریں گے۔
یورپ سے سے مزید