پشاور ( وقائع نگار )ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر / ڈسٹرکٹ فوکل پرسن فار ٹوبیکوکنٹرول سیدہ زینب نقوی نے ڈائریکٹر نارکاٹکس ونگ سفیان حقانی، ای ٹی او نارکاٹکس ونگ زاہد اقبال خان اور پروجیکٹ کوارڈینیٹر ٹوبیکو کنٹرول محمد اجمل شاہ کے ہمراہ 144 کی خلاف ورزی کے مرتکب تاجروں کے خلاف وارننگ دیتے ہوئے ہدایت دی کہ مزکورہ مصنوعات خریدنے والے تمام گاہکوں کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے۔ اور ساتھ قومی شناختی کارڈ کی کاپی بھی وصول کی جائے اور اکیس سال سے کم عمر نوجوان کو فروخت نہ کی جائے۔ علاوہ ازیں چار شیشہ کیفوں پر بھی اچانک چھاپہ مارا گیا جہاں 8ویں،9ویں اور دسویں کلاس کے بچوں کو ممنوعہ مصنوعات فروخت کی جا رہی تھیں جس کے نتیجے میں 04 کیفے منیجرز کو گرفتار اور ممنوعہ مصنوعات کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر پشاور نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں کیوں کہ اس کارروائی میں چند طلباء سکول جانے کے بجائے شیشہ کیفوں میں پائے گئے۔ ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر محکمے ان شیشہ کیفوں کے خلاف مسلسل کارروائیوں میں مصروف ہے۔ان طلباء کے والدین کو طلب کر لیا گیا ہے