• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوروں کیخلاف مہم53 کروڑ سے زائد جرمانے

اسلام آباد ( جنگ نیوز) آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ فروری میں آئیسکو کے تمام آپریشن سرکلز میں ڈیٹیکشن ٹیموں نے 1 لاکھ 32ہزار سے زائد میٹر چیک کئے 287 میڑز سے بجلی کے ڈائریکٹ استعمال اور 24 ٹمپرڈ میٹرز کے حامل صارفین کو 2 کروڑوڑ 29 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے ۔ 28بجلی چوروں کو پولیس نے گرفتار کیا ۔ 7 ستمبر 2023 سے 29 فروری 2024 کے دوران 12 ہزار 707 صارفین کو بجلی چوری سلو اور ٹمپرٹ میٹرز کی مد میں 53 کروڑ 39 لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔آئیسکو چیف ڈاکٹر محمد امجد نے صارفین سے درخواست کی کہ وہ بجلی چوری کی اطلاع متعلقہ ایس ڈی او آفس یا ہیلپ لائن نمبر 118 پر دیں۔
اسلام آباد سے مزید