• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم اے جناح روڈ پر واقع اقبال پلازہ کی دکانوں میں آگ

کراچی( اسٹاف رپورٹر )ایم اے جناح روڈ پر واقع اقبال پلازہ کے نیچے مارکیٹ کی دکانوں میں آگ لگ گئی ، آگ پر قابو پانے کے لیے شہر بھر سے فائر ٹینڈرز کو طلب کیا گیا، آگ سے متاثرہ عمارت میں فوم، ریگزین اور دیگر اشیا کی دکانیں ہیں ، مجموعی طور پر سات دکانیں متاثر ہوئیں، چار کو جزوی نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،چیف فائر آفیسر اشتیاق احمد کے مطابق بالائی منزلوں پر واقع فلیٹس رہائشی افراد سے خالی کرا لئے گئے تھے،انہوں نے بتایا کہ عمارت کے اندر آگ بجھانے کے آلات اور ہنگامی اخراج کے راستے موجود نہیں تھے،انہوں نے بتایا کہ فائر سیفٹی آڈٹ شہر بھر میں کررہے ہیں ،انہوں نے بتایا کہ آگ ممکنہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تھی جسے مکمل طور پر بجھا دیا گیا ہے،کارروائی کے دوران رضاکاروں نے آکسیجن سلنڈرز اور اسموگ ماسک کا استعمال کیا، شدید دھواں ہونے کے باعث اقبال پلازہ اور اطراف میں سانس لینا دشوار ہوگیا تھا،سیکریٹری مارکیٹ ایسوسی ایشن کے مطابق آگ فوم کی ایک دکان میں لگی تھی، ہم فائر بریگیڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہیں، بروقت کارروائی سے آگ پر فوری قابو پالیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید