• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی نظریں سپریم کورٹ کی بجائے پارلیمان کی جانب ہونی چاہئیں، چیف جسٹس

کراچی (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ عوام کی نظریں سپریم کورٹ کے بجائے پارلیمان کی جانب ہونی چاہئیں، عوام کے نمائندوں کے فیصلے پائیدار ہوتے ہیں، بہت خوش قسمت ہوں کہ جسٹس سردار جیسا سینئر ملا، انہوں نے ہمیشہ انتظامی اور قانونی درست مشورے دیئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےسپریم کورٹ کے ریٹائرہونے والے جج سردارطارق مسعود کے اعزاز میں پاکستان بارکونسل نے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ عشائیہ میں ججز اور وکلا نے شرکت کی۔عشائیے سے خطاب میں احسن بھون نے کہا چیف جسٹس نے اختیارات پارلیمنٹ کو دے دیے، پارلیمنٹ کے قانون کو ہمیشہ سراہنا چاہیے۔
اہم خبریں سے مزید